سمجھا جاتا ہے کہ پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط اور خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر کے درمیان کل شام یہاں ایک ملاقات میں ہندستان اور پاکستان کے خارجہ سکریٹریوں کے مابین جلد تجدید
مذاکرات کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے یہاں اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ مسٹر باسط نے دفتر خارجہ میں مسٹر جے شنکر سے ملاقا ت کی ۔
ذرائع نے بہرحال اس ملاقات کی تفصیل نہیں بتائی۔